آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 200 افسران و اہلکاروں کیلئے 40 لاکھ روپے کے کیش انعامات، تعریفی اسناد کے احکامات جاری کردئیے، ترجمان پنجاب پولیس
افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش انعام و تعریفی اسناد سے نوازا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
انعامات حاصل کرنے والوں میں 03 ڈی ایس پیز، 04 انسپکٹرز، 06 سب انسپکٹرز ٖ23 اے ایس آئیز شامل، ترجمان پنجاب پولیس
24 ہیڈ کانسٹیبلز، 130 کانسٹیبلز، 10 لیڈی کانسٹیبلز بھی انعامات حاصل کرنے والوں میں شامل، ترجمان پنجاب پولیس
افسران و اہلکاروں نے لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے احسن طریقے سے فرائض انجام دئیے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
خدمت خلق کے جذبے سے سرشار فرض شناس اور باہمت افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا اصل سرمایہ ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
شاندار کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ ہر سطح پر جاری رہے گا، آئی جی پنجاب