دوران گشت پولیس تھانہ نورشاہ کو اطلاع ملی کہ دو کس ملزمان اسلحہ کے زور پر منظور نامی شخص سکنہ 67/4 آر سے نقدی اور شناختی کارڈ چھین کر جانب یوسف والا فرار ہو گئے ہیں
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ نورشاہ عمر دراز ہمراہ ٹیم موقع پر پہنچے اور ملزمان کا تعاقب کیا
74/4 آر کے قریب ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا
ملزمان نے پولیس موبائل دیکھ کر پولیس پارٹی پرسیدھی فائرنگ کرنا شروع دی
پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا ہوائی فائر کیے ۔
فائرنگ رکنے کے بعد ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔جبکہ دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پڑتال ریکارڈ پر زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت چاند شاہ ولد افضل شاہ قوم سید سکنہ رام گڑھ نورشاہ سے معلوم ہوئی،
مضروب ملزم کے زیر استعمال 10 اپریل کو نورشاہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد جس کا مقدمہ نمبر 408/25بجرم 394ت پ تھانہ نورشاہ میں درج ہے ۔