
آزاد میڈیا HD
کی گرینڈ میٹنگ 90 موڑ، چیچہ وطنی میں بڑے اہتمام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت سی ای او آزاد میڈیا محترم جمیل حسن نے کی۔ اس موقع پر ایم ڈی آزاد میڈیا محترم عابد فیاض بلوچ، بیورو چیف لاہور محترم گلفام چوہدری، انچارج نمائندگان سید سجاد حیدر سبزواری، ایچ آر انچارج محترم محمد حسن مکی، ہیڈ آف اسپیشل پروجیکٹس محترم طارق عباسی، مہمانِ خصوصی چوہدری فرحان طاہر سمیت ٹیم کے دیگر نمائندگان اور ارکان بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں مختلف امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ
آزاد میڈیا HD علاقے میں مثبت اور شفاف صحافت کو فروغ دے گا، عوامی مسائل کو اجاگر کرے گا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ حکمت عملی ترتیب دی گئی تاکہ عوام کی آواز مؤثر طریقے سے اعلیٰ حکام تک پہنچائی جا سکے۔
اجلاس میں ٹیم ورک کی اہمیت، زمینی حقائق پر مبنی رپورٹنگ، اور فیک نیوز کے خاتمے کے لیے پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ آزاد میڈیا HD عوامی اعتماد کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھے گا اور ہمیشہ سچائی پر مبنی صحافت کرے گا۔
تقریب کے اختتام پر آزاد میڈیا HD کے تمام نمائندگان کو پریس کارڈز اور اتھارٹی لیٹرز جاری کیے گئے تاکہ وہ اپنی صحافتی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دے سکیں۔
حقائق کی دنیا، آزاد میڈیا HD ✅