
رمضان میں بڑا ریلیف! وزیراعظم شہباز شریف کا 40 لاکھ خاندانوں کے لیے 5 ہزار روپے کیش پیکیج بذریعہ اکاؤنٹ۔۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک 2025 کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے کیش ٹرانسفر کیا جائے گا، جس سے تقریباً 2 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے مطابق، اس بار یوٹیلٹی اسٹورز کی بجائے براہِ راست کیش ٹرانسفر کیا جائے گا کیونکہ پچھلے سال سبسڈی اسکیم میں بدانتظامی اور ناقص معیار کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز اپنے مالیاتی نظام کو بہتر کریں اور مینوفیکچررز سے براہِ راست ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر 15 فیصد رعایت، چینی کی قیمت میں کمی کا عندیہ
رانا تنویر حسین نے مزید بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز بغیر سبسڈی کے بھی 15 فیصد رعایت دیں گے۔ ان اسٹورز پر اشیاء کی کوالٹی چیک کی گئی ہے، جو اس بار بہتر ہے اور قیمتیں بھی بازار سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں چینی کی قیمت مزید کم کی جائے گی تاکہ عوام کو زیادہ ریلیف مل سکے