
موبائل ٹاورز کی چھٹی! ایلون مسک کا بڑا دعویٰ, تفصیلات پڑھیں
ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب! ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی موبائل نیٹ ورک کے لیے زمین پر کھڑے ٹاورز کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔ ان کی کمپنی نے سیٹلائٹ کے ذریعے براہِ راست موبائل نیٹ ورک فراہم کرنے کی بیٹا ٹیسٹنگ شروع کر دی ہے، جس کے بعد دنیا کے دور دراز علاقوں میں بھی باآسانی رابطہ ممکن ہوگا۔
یہ ٹیکنالوجی موبائل سگنلز کو اسپیس ایکس کے اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ذریعے زمین تک پہنچائے گی، جس سے نیٹ ورک کوریج مزید وسیع اور مؤثر ہوجائے گی۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو موبائل نیٹ ورک کا روایتی نظام ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔