
اگر آپ نے اپنے گھر میں کبوتر پال رکھے ہیں تو فوراً انہیں آزاد کر دیں! محکمہ لائیو اسٹاک کے نئے قوانین کے مطابق گلی محلوں، گھروں اور چھتوں پر کبوتر پالنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور جو کوئی ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کارروائی کیا ہوگی؟
محکمہ لائیو اسٹاک اور متعلقہ حکام نہ صرف کبوتر ضبط کریں گے بلکہ مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی مسلسل خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو مزید سخت قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
یہ پابندی کیوں لگائی گئی؟
حکام کے مطابق کبوتر بازی کے دوران تاروں سے ٹکرانے اور چھتوں پر چڑھنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ کبوتر بازی کو جوئے کے طور پر استعمال کر رہے تھے، جو غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا تھا۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے حکومت نے یہ سخت فیصلہ کیا ہے۔
آزاد میڈیا Azad Media HD